پاکستان

اعلیٰ عدلیہ میں اختلافات نفرت میں تبدیل’ جسٹس منصور علی شاہ کمیٹی میں شرکت کیے بغیر چلے گئے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین خان اجلاس میں شریک ہیں، جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) اعلیٰ عدلیہ میں اختلافات نفرت میں بدل گئے۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے تحت ججز کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ ججز کمیٹی میں شرکت کیے بغیر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس امین الدین خان اجلاس میں شریک ہیں، جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنا شامل ہے۔ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا اکثریتی فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا تھا جس کے مطابق پارٹی پالیسی کے خلاف رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، وہ نااہل بھی ہوجائے گا۔ ججز کمیٹی کے اجلاس میں ایک سال سے زائد عرصے سے زیر التوا مبینہ آڈیو لیکس کیس بھی شامل ہے، جس پر سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے حکم امتناع دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button