پاکستان

اعلیٰ قیادت میں گٹھ جوڑ مگر رہنمائوں میں لڑائی عروج پر پہنچ گئی

پیپلز پارٹی والے لیول پلیئنگ فیلڈ کا رونا نہ روئیں، الیکشن کی فیلڈ میں آئیں، ایک طرف کہتے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں کہ کلین سوئپ کریں گے: ن لیگ

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری میں گٹھ جوڑ کی باتیں چل رہی ہیں جبکہ رہنمائوں میں لڑائی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی انتخابی مہم کا آغاز 21 اکتوبر کو ہوچکا ہے،لیول پلیئنگ فیلڈکا ابھی سے رونا ظاہر کرتا ہے کہ عوام نے21 اکتوبر کو نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اتحاد آج بھی قائم ہے، ملکی مسائل کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا،21 اکتوبر کو پورے ملک نے پاکستان کی سیاسی اور عوامی فیلڈ دیکھ لی، پیپلزپارٹی والے لیول پلیئنگ فیلڈ کا رونا نہ روئیں، الیکشن کی فیلڈ میں آئیں، پیپلز پارٹی ایک طرف کہتی ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں اور دوسری طرف کہتی ہیکہ ہم کلین سوئپ کریں گے، تمام جماعتیں فیلڈ میں تیاری کریں، الیکشن کی تیاری کریں۔ ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ اگر ملکی حالات کوئی تبدیل کرسکتا ہے تو وہ نواز شریف ہیں، ہم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان سے مہنگائی ختم کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے سیاست نہیں کی ملک کو بچایا، عوام کو بچایا، ن لیگ واحد جماعت ہے جو الیکشن کے لیے تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button