پاکستان
افسوس کی بات ہےچین کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کے باوجود کراچی کا واقعہ ہوا،وزیراعظم کا بینہ اجلاس میں برس پڑے
شہبازشریف کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے چین کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کے باوجود کراچی کا واقعہ ہوا جس میں 2 چینی انجینیئرز ہلاک ہوئے
اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے چین کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کے باوجود کراچی کا واقعہ ہوا جس میں 2 چینی انجینیئرز ہلاک ہوئے۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بشام واقعے کے بعد چین کی طرف سے تشویش کا پیغام ملا تھا اور چین کو یقین دلایا تھا کہ چینی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین جا کر یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ حکومت نے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے ہیں لیکن پھر بھی کراچی جیسا واقعہ ہوا جو ملک کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق پر دن رات چڑھائی کی جا رہی ہے اور 2014 میں بھی کئی ماہ ڈی چوک پر دھرنا دیا گیا جو چینی صدر کا دورہ ملتوی کرنے کے لیے تھا۔ 2014 میں دشمن کے جو عزائم تھے یہ اسی کا تسلسل ہے۔