پاکستان

افغانستان سے براہ راست مذاکرات،اسد قیصر وزیراعلیٰ خیبرپختوخوا کے حق میں اُٹھ کھڑے ہوئے

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے افغانستان سے براہ راست بات چیت کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان کی حمایت کردی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا اعلان،اسد قیصر بھی میدان میں آگئے،رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے افغانستان سے براہ راست بات چیت کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان کی حمایت کردی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ خواجہ آصف نے جو کچھ یہاں کہاں وہ حقائق کے منافی ہے، وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ وہ خود افغانستان سے بات کریں گے، وزیراعلیٰ کی بات بالکل درست ہے، یہ ہمارا ہی فیصلہ ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ وفاقی حکومت اور سیاسی اکابرین کے ساتھ مل کر گرینڈ جرگہ بنانا چاہتے ہیں، جب بم ہم پر گرتے ہیں تو ہمیں ہی مل کر اس کا تدارک کرنا ہے، ان بنیادوں پر اگر آپ صوبے کو نشانہ بنائیں گے تو وہ غلط ہے، یہ ملک ہمارا ہے، ہم نے مل کر اس کی حفاظت کرنی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں خواجہ آصف کا پروڈکشن آرڈر جاری کئے، شہباز شریف کے کئی دفعہ پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے، سعد رفیق تو میرے پاس آئے اور پروڈکشن آرڈر پر شکریہ ادا کیا، میں نے تو قائمہ کمیٹیوں میں بھی سعد رفیق کو شامل کیا تھا، میں نے کسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button