اقتدار پرستوں نے وہ کچھ کر ڈالا جو دشمن 75سالوں میں نا کرسکا، عرفان صدیقی کے کالم نے ایک بار پھر ”پھٹے” چیک دیئے
ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت (Rebellion) کی آگ بھڑکانے والوں کو قانون کے شکنجے میں کسا جائے گا: عرفان صدیقی
اسلام آباد(کھوج نیوز) اقتدار پرستوں نے وہ کچھ کر ڈالا جو دشمن 75سالوں میں نا کرسکا’ سینئر کالم نگار عرفان صدیقی کے کالم نے ایک بار پھر ”پھٹے” چیک دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سینئر کالم نگار عرفان صدیقی نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ 9مئی کی منصوبہ بند غارت گری پر مسلح افواج کا ردعمل قطعی، غیرمبہم اور دوٹوک تھا’ کہاگیایہ قومی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ سیاست کا لبادہ اوڑھے اقتدار پرستوں نے وہ کچھ کرڈالا جو پچھتر سالوں میں ہمارا دشمن بھی نہ کرسکا۔ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت (Rebellion) کی آگ بھڑکانے والوں کو قانون کے شکنجے میں کسا جائے گا۔ فسادیوں کے بدنما چہرے انسانی حقوق کے پرفریب پردوں میں چھپنے نہیں دیں گے۔ 9 مئی کو بھلائیں گے نہ معاف کریں گے۔ یہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش (Conspiracy) ہے۔ منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایاگیا تو کل کوئی اور سیاسی گروہ اپنے مذموم مقاصد کے لئے یہی کچھ کرے گا۔ یہ بیانیہ تواتر سے دہرایا جاتا رہا۔