پاکستان
اقوامِ متحدہ میں فلسطین کا مقدمہ،وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کردیا گیا
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرِاعظم شہبازشریف کو اقوامِ متحدہ میں فلسطین کا مقدمہ پیش کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
لاہور(کھوج نیوز)اقوامِ متحدہ میں فلسطین کا مقدمہ،وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرِاعظم شہبازشریف کو اقوامِ متحدہ میں فلسطین کا مقدمہ پیش کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ میں فلسطین کا مقدمہ شاندار طریقے سے پیش کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نےہرپاکستانی کے جذبات کی ترجمانی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیریوں کا مقدمہ بھی بھرپور اندازمیں پیش کیا اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ پیغام دے کر جرأت مندانہ اقدام کیا۔