پاکستان

اقوام متحدہ کا ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس، پاکستان پہلی مرتبہ اعلیٰ کیٹیگری میں شامل

اقوامِ متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس (ای جی ڈی آئی) میں پاکستان 14 درجےبہتری کے ساتھ 136 ویں نمبرپرآگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) اقوامِ متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس (ای جی ڈی آئی) میں پاکستان 14 درجےبہتری کے ساتھ 136 ویں نمبرپرآگیا۔ ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان پہلی مرتبہ اعلیٰ کیٹیگری میں آیا ہے۔ دستاویز کے مطابق 2 سال قبل 2022ء میں پاکستان کا ای گورننس انڈیکس150 تھا۔ پاکستان اقوامِ متحدہ ای پارٹیسپیشن انڈیکس میں 88 ویں نمبر پر آ گیا، جہاں 2 سال قبل پاکستان 106 نمبر پر تھا۔

دستاویز کے مطابق پاکستان کی ای پارٹیسپیشن ویلیو 0.36 سے بڑھ کر 0.49 پر پہنچ گئی ہے۔ اس حوالے سے وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ نےکہا ہے کہ ای گورنمنٹ درجہ بندی میں پاکستان کی 14 درجہ بہتری ہوئی ہے، ای گورنمنٹ کے لیے اقدامات پروزیرِاعظم شہبازشریف کے شکرگزارہیں۔ شزہ فاطمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ای گورنمنٹ کے لیے وزارتِ آئی ٹی اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کا کرداربھی قابلِ تحسین ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button