پاکستان

اقوام متحدہ کےآفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہبازشریف کا نیا ریکارڈ بن گیا

شہباز شریف جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی رہنما بن گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہبازشریف کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ اقوام متحدہ کے ادارے سینٹرفارپبلک اوپینین ریسرچ نے اعدادوشمارجاری کردیے۔ یو این آفیشل یوٹیوب چینل پروزیراعظم شہبازشریف کا خطاب سب سے زیادہ باردیکھا گیا اور شہباز شریف جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی رہنما بن گئے۔ وزیراعظم شہبازشریف کےجنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کوامریکی صدر سے بھی زیادہ باردیکھاگیا۔

امریکی صدر کا خطاب ایک لاکھ ایک ہزار، چین کے وزیرخارجہ وینگ یی کا خطاب 81 ہزار لوگوں نے دیکھا جبکہ ترکیہ کے صدر کا خطاب 51 ہزار، بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا خطاب 51 ہزار لوگوں نے دیکھا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب یواین آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37 ہزار بار دیکھا گیا۔ دنیابھر کے قائدین کا جنرل اسمبلی سے خطاب یواین آفیشل یوٹیوب چینل پربراہ راست نشرکیاگیاتھا۔

الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پربھی وزیراعظم شہبازشریف کا خطاب16 لاکھ لوگوں نےدیکھا اور الجزیرہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکاخطاب 3 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کا مقدمہ پیش کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button