الحمد للہ،عوام کو بجلی کےبل میں ریلیف دینےکا وعدہ پورا کردیا،وزیراعلیٰ مریم نوازکا پنجاب کابینہ اجلاس میں خطاب
وزیراعلیٰ پنجاب نےمزید کہا عوام کو بجلی کےبل میں ریلیف دینے کا ویژن نوازشریف کا ہے
لاہور(کھوج نیوز)الحمد للہ،عوام کو بجلی کےبل میں ریلیف دینےکا وعدہ پورا کردیا،وزیراعلیٰ مریم نوازکا پنجاب کابینہ اجلاس میں خطاب ،رپورٹ کے مطابق پنجاب کابینہ نے پنجاب اوراسلام آبادکیلئے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا تھا الحمد للہ،عوام کو بجلی کےبل میں ریلیف دینے کا وعدہ پورا کردیا، عوام کو بجلی کے بل میں ریلیف کی تشہیر دوسروں نےکی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےمزید کہا عوام کو بجلی کےبل میں ریلیف دینے کا ویژن نوازشریف کا ہے، کریڈٹ ان کو ہی ملنا چاہیے،،عوام کو بجلی کے بل میں ریلیف پرمخالفین کو ہونے والی پریشانی سےحیرانی ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے ریلیف کی مد میں بہت مدد کی۔
مزیم نواز کا کہنا تھا کہ پائیدار ریلیف کے لئے سولر پینل پراجیکٹ لارہے ہیں،جلدسولرپینل پروگرام شروع ہوجائےگا، اگلی گرمیوں میں بجلی کےبل میں ریلیف دینے کیلئے کام ابھی سے شروع کردیاہے۔عوام کو ریلیف دینےپرصوبائی کابینہ کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نوازکو خراج تحسین پیش کیا گیا، صوبائی کابینہ نے نوازشریف کے ویژن اور ریلیف میں معاونت پر وزیراعظم شہبازشریف کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔