پاکستان

اللّٰہ تعالیٰ کروڑوں قربانیوں کےصدقےامتِ مسلمہ کی ہرمشکل ٹال دے،وزیراعلیٰ مریم نوازکا پیغام

مریم نواز نےعیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ کروڑوں قربانیوں کے صدقے امتِ مسلمہ کی ہر مشکل ٹال دے۔اہلِ وطن کو عیدِ قرباں کی ڈھیروں مبارک باد

لاہور ( کھوج نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےعیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ کروڑوں قربانیوں کے صدقے امتِ مسلمہ کی ہر مشکل ٹال دے۔اہلِ وطن کو عیدِ قرباں کی ڈھیروں مبارک باد، اللّٰہ تعالیٰ حضرت ابراہیمؑ کی سنت پر کی گئی قربانیاں قبول فرمائے۔

 اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی تسلیم و رضا کی یادگار ہے، قربانی کا مقصد مسلمانوں میں ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ اللّٰہ کریم غزہ کے ہر فلسطینی کی حفاظت اور فلسطین کو پائیدار امن عطا فرمائے، دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ کشمیر سمیت دنیا کے ہر مظلوم کی مدد اور حفاظت فرمائے۔دعا ہے ارضِ پاک کے ہر فرد کو سکھ، سکون، عافیت اور صحت عطا ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button