پاکستان

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024′ قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور

بل پیش کیے جانے کے موقعے پر اپوزیشن نے نامنظور، نامنظور کے نعرے لگائے اور ہنگامہ آرائی ' علی محمد خان کی جانب سے پیش کی جانے والی ترمیم کثرت رائے سے مسترد

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء منگل کو قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا’ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن اور نیشنل پارلیمانی ٹاسک فورس کے کنوینئر بلال اظہر کیانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا۔ بل پیش کیے جانے کے موقعے پر اپوزیشن نے نامنظور، نامنظور کے نعرے لگائے اور ہنگامہ آرائی کی۔ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے علی محمد خان نے ایک ترمیم پیش کی، جسے کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ وہ اس قانون سازی کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button