پاکستان
الیکشن ایکٹ میں ترمیم، پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا
سپریم کورٹ اس غیرقانونی اور بدنیتی پر مبنی قانون سازی کو مسترد کردیگی، پارلیمان سپریم ضرور ہے مگر آئین کی تشریح سپریم کورٹ کا اختیار ہے: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور ہونے والا الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اس غیرقانونی اور بدنیتی پر مبنی قانون سازی کو مسترد کردیگی، پارلیمان سپریم ضرور ہے مگر آئین کی تشریح سپریم کورٹ کا اختیار ہے، سپریم کورٹ نے جو آئین کی تشریح کی وہ حتمی ہے، پارلیمان کی قانون سازی سے ختم نہیں ہوسکتی ، بیرسٹرگوہرکا کہنا ہے کہ یہ بل حکومت کے لیے نشان عبرت بنیگا، شہبازشریف حسینہ واجد کو فون کرکے جانیکا طریقہ اور راستہ پوچھ لیں، سیاسی جماعت کو اسپیس نہیں دیں گے تو یہ اسپیس کوئی اور لے گا اور انجام حسینہ واجد والا ہوگا۔