پاکستان

الیکشن ترمیمی بل 2024′ قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش

الیکشن ترمیمی بل 2024 قانون سازی اور ترمیمی بل 2024 پیش کرنے کے لئے قواعد کو معطل کرنے کی تحریک پیش کی جائے گی

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا، جس کا 31 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، ایوان میں الیکشن ترمیمی بل 2024ء منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایجنڈے کے مطابق الیکشن ترمیمی بل 2024 قانون سازی اور ترمیمی بل 2024 پیش کرنے کے لئے قواعد کو معطل کرنے کی تحریک پیش کی جائے گی۔ بلال اظہر کیانی الیکشن ترمیمی بل 2024 منظوری کے لئے پیش کریں گے۔ جب کہ الیکشن ترمیمی بل 2024 پر پہلے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اراکین کے مختلف نجی بل قانون سازی کے لئے ایوان میں پیش کئے جائیں گے۔ صاحبزادہ صبغت اللہ کی نجی پاورہلانٹس کے ساتھ حکومتی معاہدوں کی ازسر نو جائزہ لینے کی قرارداد بھی ایجنڈا میں موجود ہے۔

ایم کیوایم اراکین کی بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے الیکٹرک کی کارکردگی پر بحث کی تحریک بھی ایجنڈا پر موجود ہے، سوالات اور ان کے جوابات وقفہ سوالات کی صورت میں ایجنڈا پر موجود ہے۔ پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کے بارے میں توجہ دلاو نوٹس بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی قواعد و ضوابط 2007 میں مختلف ترامیم پیش کی جائیں گی، جب کہ اشیائے ضروریہ خصوصا ڈبہ پیک دودھ کی قیمت میں اضافے پر تشویش کے بارے میں توجہ دلا نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button