پاکستان

الیکشن فروری میں نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ کیا ہے؟ پرویز خٹک نے بتا دیا

ایوب خان دور تک ہم ترقی کر رہے تھے، کوئی قرضہ نہیں لیا تھا، ایوب خان دور کے بعد حکمرانوں نے قرضے لینا شروع کیے، قرضے اتارنے کے لیے قرضے لیے گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک کاکہنا ہے کہ آئین کے مطابق الیکشن فروری کے آخر تک ہوگا، الیکشن حلقہ بندیوں کے بغیر ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے کہاکہ ا لیکشن فروری کے آخر تک ہوگا، الیکشن حلقہ بندیوں کے بغیر ممکن نہیں۔سابق وزیر دفاع اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ کاکہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں عوام کو کچھ نہ دے سکے۔ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے، ہم نے فیصلہ کیا کہ اپنی پارٹی بنائیں گے، جھوٹے وعدے نہیں کریں گے، جو کام کرسکیں گے، اس کا وعدہ کریں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ پارٹیاں پہلے سے سنہرے خواب دکھاتی ہیں، پھر کچھ نہیں کرتیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ایوب خان دور تک ہم ترقی کر رہے تھے، کوئی قرضہ نہیں لیا تھا، ایوب خان دور کے بعد حکمرانوں نے قرضے لینا شروع کیے، قرضے اتارنے کے لیے قرضے لیے گئے۔پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اگر ہم فوج سے لڑیں گے تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سمیت ہمارے صوبے کا سب کچھ چین کیساتھ جڑا ہوا ہے، سی پیک کو 2025 میں مکمل ہونا ہے، چین کو 2025 کیبعد اصل میں سرمایہ کاری شروع کرنی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button