پاکستان

الیکشن کمیشن نےپاکستان تحریک انصاف کےبعد جمیعت علمائےاسلام(ف) کوٹارگٹ کرلیا

الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمن کو انٹرا پارٹی الیکش نہ کرانے پر کل طلب کرلیا ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز)الیکشن کمیشن نےپاکستان تحریک انصاف کےبعد جمیعت علمائےاسلام(ف) کوٹارگٹ کرلیا۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے بعد جمیعت علمائے اسلام پاکستان الیکشن کمیشن کے ریڈار پرآگئی۔ الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمن کو انٹرا پارٹی الیکش نہ کرانے پر کل طلب کرلیا ہے۔  الیکشن کمیشن نےانٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پرجمیعت علمائے اسلام پاکستان کونوٹس جاری کردیا ، الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام پاکستان کوکل صبح دس بجے طلب کیاہے۔ممبرنثاردرانی کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن کیس پرسماعت کرے گا۔ جمیعت علمائے اسلام پاکستان نےتاحال انٹراپارٹی الیکشن مکمل نہیں کیے اورنہ سرٹیفیکیٹ کمیشن میں جمع کروائے ہیں۔الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی بڑی جماعت کوانٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پرانتخابی نشان سے محروم کردیاتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button