پاکستان

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا، پارٹی عہدے سے ہٹانے کا اعلان

الیکشن کمیشن کے پولیٹکل فنانس ونگ نے فائل تیار کرنا شروع کردی اور کچھ دیر بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، سٹاف رپورٹر) توشہ خانہ کیس میں سزا ملنے کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا ، سابق وزیراعظم کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے الیکشن کمیشن اجلاس میں عمران خان کو عدالت سے توشہ خانہ کیس میں سزا ملنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا گیا ور فیصلہ کیا گیا کہ سزا یافتہ ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدہ پر نہیں رہنا چاہیے اس لئے اب قانونی طور پر عمران خان کو پارٹی کی چیئرمین شپ سے برطرف کرنے کا حکم جاری کیا جائے گا۔ یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں الیکشن کمیشن کے پولیٹکل فنانس ونگ نے فائل تیار کرنا شروع کردی اور کچھ دیر بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button