پاکستان
الیکشن کمیشن کا جوابی خط، ایوان صدر نے وزارت قانون سے رائے طلب کرلی
ایوانِ صدر کی جانب سے وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹری کے نام الیکشن کمیشن کے جوابی خط پر قانونی رائے سے متعلق خط لکھ دیا گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان صدر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے جوابی خط پر وزارت قانون و انصاف سے رائے طلب کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت کے کل کے خط کے جواب میں الیکشن کمیشن کے مؤقف پر وزارت قانون سے رائے مانگی گئی ہے۔ بیان کے مطابق ایوانِ صدر کی جانب سے وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹری کے نام الیکشن کمیشن کے جوابی خط پر قانونی رائے سے متعلق خط لکھ دیا گیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا مقف ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔