پاکستان
الیکشن کمیشن کا ن لیگی حکومت کو زبردست جھٹکا، باغیوں کی نئی جماعت رجسٹرڈ کر دی
الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان کو رجسٹر کرلیا' شاہد خاقان عباسی جماعت کے کنوینر اور مفتاح اسماعیل سیکرٹری ہیں: نوٹیفکیشن
اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن نے ن لیگی جماعت کو زبردست جھٹکا دے دیا کیونکہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی جماعت سے باغی ہونے والوں کی نئی جماعت رجسٹرڈ کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان کو رجسٹر کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی جماعت کے کنوینر اور مفتاح اسماعیل سیکرٹری ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں لیگی ناراض رہنماں نے عوام پاکستان پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنائی تھی۔ نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا نعرہ بدلیں گے نظام رکھا گیا ہے اور جماعت کے جھنڈے کا رنگ سبز اور نیلا ہے جس میں پارٹی کا نام سفید رنگ سے تحریر ہے۔