پاکستان

الیکشن کمیشن کا (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کو سرپرائز،مخصوص نشستیں واپس

الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کردیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)الیکشن کمیشن کا (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کو سرپرائز،مخصوص نشستیں واپس لے لی گئیں۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کردیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کےمطابق خیبرپختونخوا سےقومی اسمبلی کی 8 خواتین ارکان کو معطل کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سےقومی اسمبلی کی 11 خواتین ارکان کو معطل کیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21 مخصوص خواتین ارکان جبکہ اقلیتوں کے 4 ارکان کوبھی معطل کیاگیا ہے۔ یہ مخصوص نشستیں اضافی طورپر(ن )لیگ،پیپلزپارٹی اوردیگرجماعتوں میں تقسیم کی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button