پاکستان
الیکشن کمیشن کے گریڈ 1سے گریڈ 15کے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی
چیف الیکشن کمشنر نے 261 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دی گئی ،الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آبا د(نیوز رپورٹر، آن لائن)الیکشن کمیشن کے گریڈ 1سے گریڈ 15کے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی ‘ ان ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری چیف الیکشن کمشنر نے دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ملازمین کو بڑا ریلیف دیدیا ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گریڈ 1 سے 15 کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی ، 261 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دی گئی ،الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،گریڈ 1 سے 5 کے ملازمین کو دو گریڈ ترقی دی گئی ،وزیراعظم نے فروری میں اپگریڈیشن کی منظوری دی تھی،ملازمین کی اپگریڈیشن 5 ماہ سے التوا کا شکار تھی۔