پاکستان

امام مسجد نبویۖ الشیخ صلاح بن محمد کی 7 روز کیلئے پاکستان پہنچ گئے

مسجد نبویۖکے امام فضیلة الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیر سگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں،(آج) فیصل مسجد میں نماز جمعہ پڑھائیں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسجد نبویۖکے امام فضیلة الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیر سگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں،(آج) فیصل مسجد میں نماز جمعہ پڑھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسجد نبویۖ کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایئر پورٹ پر وزیر مذہبی امورچوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔دورے کے دوران صلاح بن محمد البدیر صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستانی جید علمائے کرام و دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ (آج)فیصل مسجد میں نماز جمعہ بھی پڑھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button