پاکستان

امریکا اور برطانیہ نے بھی عمران خان کے سر سے ہاتھ اٹھا لیا، پی ٹی آئی کے حلقوں میں صف ماتم بچھ گئی

عمر ان خان اگر آکسفورڈ کے چانسلر بن جاتے ہیں تو ان کے لیے اس رول میں کام جاری رکھنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ ابھی وہ جیل میں ہیں: عبدالباسط

اسلام آباد(کھوج نیوز) امریکا اور برطانیہ نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سر سے ہاتھ اٹھا لیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی ک حلقوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے بتایا کہ عمران خان اگر آکسفورڈ کے چانسلر بن جاتے ہیں تو ان کے لیے اس رول میں کام جاری رکھنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ ابھی وہ جیل میں ہیں اور متعدد مقدمات کا انھیں سامنا ہے۔ سفارتی تعلقات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کسی سیاسی رہنماء کی وجہ سے ریاستی یا سفارتی تعلقات پر حر ف نہیں آنے دیتا البتہ سول سوسائٹی یا عوام کی حد تک عمران خان کے حق میں سامنے آنا اور بات ہے۔ عبدالباسط کے مطابق امریکہ اور برطانیہ سمیت مغربی ممالک کی حکومتوں نے عمران خان کی گرفتاری اور ان کے مقدمات سے متعلق زیادہ توجہ نہیں دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button