پاکستان

امریکا میں ڈیمورکریٹس آئیں یا ری پبلکن ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نےواضح کردیا

خواجہ آصف کا کہنا ہےاسٹیبلشمنٹ نےپی ٹی آئی کو جلسہ منسوخ کرنےکا نہیں کہا بلکہ انہوں نےناکامی کےڈرسےجلسہ منسوخ کیا

سیالکوٹ(کھوج نیوز)امریکا میں ڈیمورکریٹس آئیں یا ری پبلکن ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نےواضح کردیا۔ وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےاسٹیبلشمنٹ نےپی ٹی آئی کو جلسہ منسوخ کرنےکا نہیں کہا بلکہ انہوں نےناکامی کےڈرسےجلسہ منسوخ کیا۔میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےخواجہ آصف نےکہا کہ جلسہ کی منسوخی کے بعد عمران خان،بشری بی بی،رؤف حسن،علیمہ بی بی کی گفتگوسب کےسامنے ہے،پی ٹی آئی میں اختلافات واضح ہو رہےہیں،جلسہ کامیاب ہونا ہوتا توکبھی منسوخ نہ کرتے۔انہوں نےکہا کہ یہ کہہ رہےہیں کہ 9 مئی ہم نےنہیں کیا،مجھے بتائیں کیا چہرے کرائے کےتھے؟ ان کےتو ویڈیومیں چہرے تھے، 9 مئی واقعات ہزاروں نہیں کروڑوں لوگوں نے دیکھے، 9 مئی واقعات میں ملوث عناصرکی شکلیں ویڈیوزمیں واضح دیکھی جاسکتی ہیں۔

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اعظم سواتی سےملاقات کےحوالےسےخواجہ آصف کہناتھا کہ جیلوں میں گفتگورازمیں نہیں رہتی،آپ کی ہرنقل وحرکت ریکارڈہوتی ہے،میں جیل کےجس سیل میں تھا وہاں 16 کیمرے لگےتھے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا علی امین گنڈا پوربزدار 2 ہیں بلکہ علی امین ان سےبھی بڑھ کرہیں، بزداربولتا نہیں تھا یہ بڑھکیں مارتےہیں،علی امین اپنی کابینہ کےلوگوں کےمتعلق کیاکہہ رہےہیں اورکابینہ وا لےان کوچورکہہ رہےہیں۔انہوں نے کہاکہ بیرونی ایجنڈے پرکام ہورہا ہے،اس کا بھرپورمقابلہ کریں گے، پاکستان کی وحدت کا بھرپوردفاع کیا جائےگا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکا میں ڈیمورکریٹس آئیں یا ری پبلکن ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہماری قسمت امریکا نے نہیں بلکہ ہم نے خود بدلنی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button