پاکستان

امریکا پاکستان میں کس سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت کرتاہے؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتے، پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) امریکا پاکستان میں کس سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت کرتا ہے اس حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتے، پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اصلاحات کی حمایت کرتیرہیں گے، جس سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئے۔ پاکستان میں امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات پر سوال کے جواب میں میتھو ملر کا کہنا تھا کہ دوبارہ کہیں گے امریکہ پاکستانی انتخابات کے نتائج پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتا، پاکستان میں کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button