امریکی سازش کا رونا رونےوالےآج پاکستان کےخلاف نعرے لگارہےہیں ،وفاقی وزیراطلاعات نے کچا چٹھا کھول دیا
عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات اور ایف بی آر کی تنظیم نو پر بھی کام کیا جا رہا ہے، کوئی دن نہیں گزرتا جب وزیرِ اعظم معیشت سے متعلق کوئی میٹنگ نہ کرتے ہوں
اسلام آباد(کیھوج نیوز)امریکی سازش کا رونا رونےوالےآج پاکستان کےخلاف نعرے لگارہےہیں ،وفاقی وزیراطلاعات نے کچا چٹھا کھول دیا۔ وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نےکہا ہےکہ انہوں نےکہا کہ ایک سیاسی جماعت پہلے بھی شہداء کے خلاف توہین آمیز رویہ اختیارکرچکی ہے،ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے، اس کے پیچھےلوگوں کی شناخت کی جاچکی ہے، امریکی سازش کا نعرہ لگانےوالےآج امریکامیں پاکستان کےخلاف نعرے لگا رہے ہیں، بہت سے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بیرون ملک سےآپریٹ ہو رہےہیں، ان اکاﺅنٹس کےفالورز ملک کےاندربھی موجود ہیں، ایسےسوشل میڈیا اکاﺅنٹس کےخلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائےگی۔
عطاء اللّٰہ تارڑ نےکہا ہے کہ ملکی معاشی صورتِ حال فوری اقدامات کی متقاضی ہے، خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری کی جائے گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات اور ایف بی آر کی تنظیم نو پر بھی کام کیا جا رہا ہے، کوئی دن نہیں گزرتا جب وزیرِ اعظم معیشت سے متعلق کوئی میٹنگ نہ کرتے ہوں، سیاسی استحکام کے نتیجے میں ہی معاشی استحکام آتا ہے، وزیرِ اعظم روز کی بنیاد پر اقتصادی معاملات پر میٹنگ کر رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی اور سلامتی کے لیے ہمیں اکٹھے ہونا چاہیے، ہم ملک کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، لوگوں کی زندگی کو آسان بنانا ہمارا مشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی عمارت کے سامنے احتجاج کا کیا مطلب ہے، پاکستان آکر احتجاج کریں، میثاق معیشت کی ہماری دعوت قبول کی جاتی تو آج حالات مختلف ہوتے، عالمی مالیاتی جریدوں نے وزیر خزانہ کی تقرری کو مثبت قرار دیا ہے۔
عطاء اللّٰہ تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری شہداء کی توہین سے متعلق مہم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج، پولیس اور عوام نے قربانیاں دی ہیں، شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ کچھ ریڈ لائنزکوعبورنہیں کرنا چاہیے،تنقید برائےاصلاح کریں، اس طرح کی مہم چلانےوالوں کی شناخت کر کےقانون کےکٹہرے میں لایا جائےگا۔وفاقی وزیر نےمزید کہاکہ اس طرح کی مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، بارڈر کے پار پاکستان مخالف لابی بھی اس گھناؤنی مہم میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے، شہداء کی توہین اورتضحیک کسی صورت قابل قبول نہیں۔