پاکستان

امن وعامہ کی صورتحال،مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

پاکستان تحریک انصاف کےجلسےکی وجہ سے سنگجانی کےمقام پرکنٹینر رکھ کرجی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سےٹریفک کیلیےبند کردیا گیا

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کےجلسےکی وجہ سے سنگجانی کےمقام پرکنٹینر رکھ کرجی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سےٹریفک کیلیےبند کردیا گیا۔ جلسے کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہےجبکہ امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلیےمختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔

ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز کی مدد سے بند کیا گیا ہے، ریڈ زون میں داخلے کے لیے متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ کے راستے سے جانے کی اجازت ہوگی۔ موٹر وے 26 نمبر چونگی پر اسلام آباد کے داخلی راستے بند کردیے گئے ہیں، ایکسپریس وے کھنہ پل کے مقام پر کنٹینر لگادیے گئے۔ 

مری روڈ کو فیض آباد کے مقام پر کنٹینر لگاکر بند کیا گیا ہے، روات ٹی چوک سے راولپنڈی آنے والے راستوں کو کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا۔ اسی طرح فیض آباد انٹرچینج مکمل طور پر سیل ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بارڈر اٹک خورد پولیس چیک پوسٹ پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button