پاکستان

امن پسند پاکستانی عسکریت پسندوں اور فوجی کاروئیوں میں پھنس کر رہ گئے

حالیہ عرصے میں کرم کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع مہمند، ٹانک، بنوں اور لکی مروت میں بھی جرگے ہو چکے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)امن پسند پاکستانی عسکریت پسندوں اور فوجی کاروئیوں میں پھنس کر رہ گئے۔رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں کرم کے مقامی باشندوں نے سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر مشاورت کے لیے ایک جرگہ منعقد کیا تھا۔ یہ جرگہ افغان سرحد کے قریب پاکستانی علاقے میں ہونے والے جرگوں کا ایک تسلسل تھا جہاں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کے تشدد اور فوجی کارروائیوں کے درمیان پھنس کر رہ گئے ہیں۔

حالیہ عرصے میں کرم کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع مہمند، ٹانک، بنوں اور لکی مروت میں بھی جرگے ہو چکے ہیں جہاں عسکریت پسندوں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button