پاکستان

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، عام انتخابات کب ہوں گے؟ فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

عام انتخابات جنوری 2024ء کے آخری ہفتے میں جبکہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست27 ستمبر 2023کو شائع کر دی جائے گی: الیکشن کمیشن

اسلام آباد(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، عام انتخابات کب ہوں گے؟ فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ، سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات جنوری 2024ء کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے اجلاس میں حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست27 ستمبر 2023کو شائع کر دی جائے گی۔ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وتجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو شائع کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024کے آخری ہفتے میں کروادیئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button