پاکستان
انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں’ پی ٹی آئی کی قیادت جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچ گئی
اسلام آباد سے شعیب شاہین، عامر مغل اور راولپنڈی سے شہریار ریاض جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچے'لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی قیادت کا دھرنے میں استقبال کیا
راولپنڈی (کھوج نیوز) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں’ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسلام آباد اور راولپنڈی کی قیادت راولپنڈی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے شعیب شاہین، عامر مغل اور راولپنڈی سے شہریار ریاض جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچے۔ قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی قیادت کا دھرنے میں استقبال کیا۔ اس سے قبل اپنے آفیشل ایکس اکائونٹ سے جاری ہونے والے بیان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھاکہ بجلی کے بلوں اورٹیکسز میں ہوشربا اضافے پر جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ میری پارٹی قیادت اور کارکنان کو ہدایات ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کریں۔