پاکستان
انتہا پسندی پرمجبورکرنےکا منصوبہ،مولانا فضل الرحمٰن کا حکومت کےخلاف اعلان جنگ
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اور ہمارا چہرہ بدنما بنا کر پیش کرنے کے منصوبہ بنائے جارہے ہیں
اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام(ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےاپنےایک بیان میں کہا ہےکہ ہم نے مدرسہ کو آئین کےساتھ کھڑا رکھنےکےلئےبڑی قربانیاں دی ہیں، لیکن آج ریاست مدرسہ کو انتہا پسندی اورشدت پسندی کی طرف لےجانے پرمجبورکررہی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اور ہمارا چہرہ بدنما بنا کر پیش کرنے کے منصوبہ بنائے جارہے ہیں،ریاست نے خود مدارس کے خلاف محاذ کھڑا کیا ہے لیکن ہم مدارس کے بقاء کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ انشاءاللہ ۔انھوں نے مزید کہا کہ جدیدیت کےنام پر لبرل ازم کے راستوں کو بند کرنے کا واحد طریقہ مدارس کی بقاء ہے