پاکستان
انسان سے غلطی ہو جائے تو ازالہ کرنا چاہیے’ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بڑا بیان داغ دیا
اگر ہم سے کوئی غلطی ہوجائے تو اس کی اصلاح بھی ہونی چاہیے، پارلیمان کی بات سر آنکھوں پر ہے، آئین کی پچاسویں سالگرہ پر وہ خود پارلیمنٹ میں گئے
اسلام آباد(کھوج نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مبارک ثانی کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انسان سے غلطی ہو جائے تو ازالہ کرنا چاہیے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مبارک ثانی کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سے کوئی غلطی ہوجائے تو اس کی اصلاح بھی ہونی چاہیے، پارلیمان کی بات سر آنکھوں پر ہے، آئین کی پچاسویں سالگرہ پر وہ خود پارلیمنٹ میں گئے ، آپ کا شکریہ آپ ہمیں موقع دے رہے ہیں،کبھی کوئی غلطی ہو تو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، جنہوں نے نظرثانی درخواست دائر کی ان کا شکریہ۔