پاکستان

انٹرنیٹ پر پابندی کا معاملہ، پاکستان میں فری لانسرز کام کرنے والوں کو اربوں کا نقصان

انٹرنیٹ فائروال کی تنصیب کے تجربات نے فری لانسرز اور دیگر آن لائن کاروبار کرنے والے افراد بھی اس سے شدید متاثر ہوئے ہیں

لاہور (کھوج نیوز رپورٹ) حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر پابندی لگانے کے لئے فائر وال لگانے کا فیصلہ، ملک میں آن لائن فری لانسنگ مارکیٹ سے آئوٹ ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر پابندیاں لگانا مسائل کا حل نہیں، پاکستانیوں کے ڈیٹا لیک کا سیلاب آنے والا ہے واٹس ایپ وائس نوٹ، تصویر اور ویڈیو نہسینڈ ہورہی ہے اور نہ ہی ڈاؤن لوڈ ہو رہی۔مبینہ طور پر یہ اقدام اداروں اور حکومت پر تنقید کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔حکومت کو سمجھنا چاہئے کہ یہ طریقے کارآمد نہیں رہے کیونکہ اب صارفین (VPN) استعمال کرنا جانتے ہیں اور تنقید اور گالیوں میں کمی کی بجائے الٹا اضافہ ہی ہورہا ہے۔ انٹرنیٹ سلو کرنے سے آئی ٹی کا کام ٹھپ ہوکہ رہ گیا ہے کیونکہ آئی ٹی کمپنیوں کیلئے ہائی سپیڈ انٹرنیٹ ناگزیر ہے۔جب سے انٹرنیٹ سلو کیا گیا ہے سٹاک ایکسچینج80ہزار کی ریکارڈ پوزیشن سے گرتے 77ہزار 877پر آچکی ہے،ڈالر بلاناغہ "ڈی ویلو” ہورہا ہے۔ان حالات میں کونسی کمپنی یا ملک سرمایہ کاری کرے گا؟پاکستان میں تقریبا 30 لاکھ فری لانسرز کام کر رہے ہیں، جو سالانہ تقریبا چار سو ملین ڈالرز سے زائد زرمبادلہ پاکستان لاتے ہیں۔پاکستان میں انٹرنیٹ فائروال کی تنصیب کے لیے کیے جانے والے تجربات نے جہاں عام موبائل صارفین کو متاثر کیا ہے وہیں فری لانسرز اور دیگر آن لائن کاروبار کرنے والے افراد بھی اس سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔انٹرنیٹ بندش کے باعث فائیور نے پاکستانی فری لانسرز کے اکاؤنٹس کو Unavailable کا بیج لگا دیا ہے۔اگر یہی حالات رہے تو پاکستان آن لائن فری لانسنگ مارکیٹ سے آؤٹ ہو جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button