پاکستان

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتوں میں کمی

کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر پہلے انٹر بینک میں اور پھر اوپن مارکیٹ میں مزید سستا ہونے لگا

اسلام آباد(کھوج نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 98 پیسے سستا ہونے کے بعد 275 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 48 پیسے سستا ہونے کے بعد 274 روپےکا ہو گیا تھا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہونے کے بعد 279 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے کا تھا۔

دوسری جانب

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان پایا جاتا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 392 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 907 کی بلند سطح پر آ گیا۔ آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 45 ہزار 970 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 514 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button