اوریا مقبول جان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا
لاہور کی مقامی عدالت نے تجزیہ نگار اور سابق بیورو کریٹ اوریا مقبول جان کا سائبر کرائم کے مقدمے میں ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوے جوڈیشل کر دیا
لاہور(کورٹ رپورٹر) سینئر تجزیہ نگار اور سابق بیورو کریٹ اوریا مقبول جان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کیا آیا اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ا ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیااور عدالت سے استدعا کی کہ اوریا مقبول جان کا مزید چار دنوں کے جسمانی ریمانڈ دیا جاے تاکہ انکے اکاؤنٹس کی مزید جانچ پڑتال ہو سکے جبکہ اوریا مقبول جان کے وکیل نے اس کی مخالفت کی۔ واضح رہے کہ اوریا مقبول جان کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کی مقامی عدالت نے تجزیہ نگار اور سابق بیورو کریٹ اوریا مقبول جان کا سائبر کرائم کے مقدمے میں ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوے جوڈیشل کر دیاہے۔