پاکستان

 اوگرا اور پرائیویٹ آئل کمپنیوں کا گٹھ جوڑ کون توڑے گا؟

بجلی بنانے والی پرائیویٹ کمپنیوں کی طرف سے جو لوٹ مار کی جا رہی ہے وہ کم ہوگی یا نہیں؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اوگرا اور پرائیویٹ آئل کمپنیوں کا گٹھ جوڑ کون توڑے گا؟ ہوشربا رپورٹ آگئی، اوگرا اور پرائیویٹ آئل کمپنیوں کا گٹھ جوڑ کمزور ہوگا یا نہیں؟ تیل کی قیمتوں میں کوئی کمی ہوگی یا نہیں؟بجلی بنانے والی پرائیویٹ کمپنیوں کی طرف سے جو لوٹ مار کی جا رہی ہے وہ کم ہوگی یا نہیں؟ پرانا قانون بحال ہونے کے بعد نیب کے نئے چیئرمین کا ٹارگٹ کرپشن ہوگی یا تحریک انصاف؟ اگر تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کی ہے تو اس کرپشن کو ضرور پکڑیئے لیکن سب جانتے ہیں کہ شوگر مافیا کا تعلق صرف تحریک انصاف سے نہیں ہے۔

اس مافیا میں سب بڑی جماعتیں شامل ہیں۔ آئل، سی این جی، گھی اور پرائیویٹ ہائوسنگ اسکیموں کے مافیا کا تعلق بھی ایک جماعت سے نہیں ہے بلکہ اس مافیا کے کارندے انکوائریوں سے بچنے کیلئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرلیتے ہیں۔ پاکستانی عوام کےمسائل کی اصل وجہ نہ آئی ایم ایف ہے، نہ عالمی منڈی۔ نیب،ایف آئی اے، ایف بی آر سمیت تمام ادارے ناکام ہو چکے ہیں۔ اسے سیاستدان کی مجبوری کہیں یا جمہوریت کی قیمت، جب ملک فنا ہوجائے گا تو نہ جمہوریت رہے گی اور نہ ہی سیاستدان۔ سب بڑے بڑے اپنی دولت بٹور کر باہر چلے جائیں گے۔ صرف ایک بھوکی قوم باقی رہ جائے گی، عذاب سہنے کو‘‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button