پاکستان

 اٹک جیل میں قید کیےجانےوالےپہلےسابق وزیراعظم کون؟

جیل کے ایک اہلکار نے بتایا کہ عمران خان کے لیے جیل میں ایک وی وی آئی پی سیل تیار کیا گیا تھا

اٹک(کھوج نیوز)  اٹک جیل میں قید کیےجانےوالےپہلےسابق وزیراعظم کون؟پتا چل گیا ، سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے اور زمان پارک لاہور سے گرفتار کیے جانے کے بعد گزشتہ شب ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی میں بذریعہ سڑک جیل لے جایا گیا، جیل کی جانب جانے والی تمام سڑکوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سخت حفاظتی دستوں نے گھیرے میں لے لیا تھا، اٹک پولیس کو ہدایت ملتے ہی جیل کے اطراف پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جیل کے ایک اہلکار نے بتایا کہ عمران خان کے لیے جیل میں ایک وی وی آئی پی سیل تیار کیا گیا تھا، سیل میں ایئر کنڈیشننگ (اے سی) کی کوئی سہولت نہیں ہے لیکن وہاں ایک پنکھا، بستر اور ایک واش روم موجود ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان پہلے سابق وزیراعظم ہیں جو اٹک جیل میں قید ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سالہ جلاوطنی پر جدہ بھیجے جانے سے قبل 1999 میں اٹک قلعے میں قید کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button