پاکستان

اپنےوالد سےخود کو مظلوم بناکرپیش کرنا یا رونا دھونا نہیں سیکھا،وزیراعلیٰ مریم نواز نےاپنی بیماری سے متعلق سچائی کھول کر رکھ دی

نوازشریف کے ہمراہ پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نےکہاکہ ہم نے اپنے ملک کی خیرمانگنی ہے اور اس کے لیے دن رات ایک کرنا ہے، سیاست اور کاکردگی پر پر بات ہوسکتی ہے لیکن ذاتیات پر بات نہیں ہوسکتی

لندن(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنی بیماری سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیماری کے حوالے سے بات نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن انہیں اس بارے میں وضاحت پیش کرنے پرمجبور کیا گیا ہے۔ لندن میں نوازشریف کے ہمراہ پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نےکہاکہ ہم نے اپنے ملک کی خیرمانگنی ہے اور اس کے لیے دن رات ایک کرنا ہے، سیاست اور کاکردگی پر پر بات ہوسکتی ہے لیکن ذاتیات پر بات نہیں ہوسکتی، میں نے 9 ماہ دن رات کام کیا، مجھے پیراتھائرائڈ کا مسئلہ ہے، میری گزشتہ برس جنوری میں سرجری ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ پاکستان میں ایسا کوئی اسپتال نہیں جہاں یہ سرجری ہوسکتی، میرا سارا علاج پاکستان میں ہوا ہے لیکن پیراتھائرائڈ ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج دنیا کے صرف 2 ملکوں سوئٹزرلینڈ اور امریکا میں دستیاب ہے، اس کا برطانیہ میں بھی کوئی علاج نہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ میرے بارے میں ولاگز اور باتیں ہورہی ہیں کہ مجھے خدانخواستہ کینسر ہے، مجھے کینسر نہیں ہے، میں اپنی بیماری کے بارے میں بات کرنا نہیں چاہتی تھی کیونکہ میں نے اپنے والد سے خود کو مظلوم بنا کر پیش کرنا یا رونا دھونا نہیں سیکھا، مجھے آج مجبوراً یہ بات کرنا پڑی، میں اپنی کوئی بھی ذاتی بات میڈیا کے سامنے نہیں کرتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button