پاکستان

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو گرفتاری سے کس نے بچایا؟ سپیکر قومی اسمبلی کا کردار کھل کر سامنے آگیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کوا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گرفتاری سے بچا لیاکیونکہ نئے ایس او پیز کے تحت نیب یا پولیس کسی بھی رکن کو گرفتار نہیں کر سکتی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو گرفتاری سے کس نے بچایا؟ اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کردار کھل کر سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ عمر ایوب کے چھاپا مارا تھاجس پر عمر ایوب نے ایاز صادق کو آگاہ کیا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایاز صادق نے پولیس کو عمر ایوب کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت جاری کی پارلیمانی ذرائع کے مطابق نئے ایس او پیز کے تحت نیب یا پولیس کسی بھی رکن کو گرفتار کرنے سے قبل اسپیکر کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button