پاکستان

اپوزیشن نہیں چاہتی کہ طالبان کیخلاف آپریشن ہو،وفاقی وزیرکا براہ راست الزام

وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ طالبان کیخلاف آپریشن ہو

اسلام آباد (کھوج نیوز)اپوزیشن نہیں چاہتی کہ طالبان کیخلاف آپریشن ہو،وفاقی وزیرکا براہ راست الزام،رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ طالبان کیخلاف آپریشن ہو۔ قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تو شیڈو بجٹ پیش کرتے تھے، افسوس تنقید برائے تنقید کی جاتی ہے، بجٹ سیشن کی کچھ روایات ہیں جو کئی دہائیوں سے چلی آرہی ہیں۔شیڈو بجٹ بنانے میں بہت محنت لگتی ہے، اپوزیشن والے نعرے لگاتے ہیں، شیڈو بجٹ بنانے کی جسارت نہیں کریں گے، مستی خیل پانچ سال ہمارے ایم پی اے رہے، ثنا اللہ مستی خیل نوازشریف کوآقا، مائی باپ کہتے تھے، کل جو کچھ اس ایوان میں ہوا نہیں ہونا چاہئے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button