اپوزیشن کے 6 یا 8 ممبرز اس وقت اپنے گھروں سے غائب ہیں ،اعزاز سید کا چونکا دینےوالا انکشاف
اعزاز سید کا کہنا تھا کہ میں بے یقین اور وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ حکومت کو سینٹ میں آئینی ترمیم منظور کروانے کے لئے مطلوبہ تعداد میسرنہیں ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) معروف صحافی اور تجزیہ کار اعزازسید نےکہا ہے کہ "اپوزیشن کے 6 یا 8 ممبرز اس وقت اپنے گھروں میں نہیں ہیں وہ کسی کے پاس ہیں وہ آئیں گے اور وہ ووٹ دیں گے ۔اعزاز سید کا کہنا تھا کہ میں بے یقین اور وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ حکومت کو سینٹ میں آئینی ترمیم منظور کروانے کے لئے مطلوبہ تعداد میسرنہیں ہے اسی لئے کوشش کی جارہی ہے کسی بھی حالت میں اور کسی بھی قیمت پرججزکی تعداد بڑھانے اور مدت ملازمت میں توسیع کی ترمیمی بلز منظور کروانے پوری کوشش کی جائے گی لیکن اس طرح آئین کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دینے کی تیاری مکمل کر لی گئی،اعزاز سید نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کے 6 سے لیکر 8 تک ممبران اسمبلی اپنے گھروں سے غائب ہیں لیکن خیال یہی ہے کہ یہ گمشدہ اراکین اسمبلی ووٹ ڈالنے کے لئے اسمبلی میں پہنچائے جائیں گے۔