اگر شریف برادران آئی پی پیز کے پیسے ختم کرتے ہیں تو بل میں کتنے روپے فی یونٹ کمی آئیگی؟ حافظ نعیم الرحمان نے بتا دیا
اگر شریف برادران آئی پی پیز کے پیسے ختم کرتے ہیں تو 25 روپے فی یونٹ بل میں کمی ہوسکتی ہے، چین ہمارا دوست ہے اس کے اور بھی اسٹیکس ہیں: امیر جماعت اسلامی
اسلام آباد(کھوج نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شریف برادران اپنے آئی پی پیز کے پیسے تو ختم کریں، اگر وہ آئی پی پیز کے پیسے ختم کرتے ہیں تو بل میں 25 روپے فی یونٹ کمی ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جوبجلی بن نہیں رہی استعمال نہیں ہو رہی عوام اس کے پیسے دے رہے ہیں، مخصوص طبقہ آئی پی پیز کے نام پر مراعات حاصل کر رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے مگرمچھ ٹیکس نہیں دیتے، 5 آئی پی پیز کے معاہدے پورے ہوچکے ہیں ان کو فارغ کریں، یہ سب لوگ معاہدوں پر آپس میں ملے ہوئے ہیں ، یہ تنخواہ دار طبقے سے کہتے ہیں ٹیکس دو۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کا ہڑتال کرنا آسان نہیں ہے، جماعت اسلامی کے کارکن تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ شریف برادران اپنے آئی پی پیز کے پیسے تو ختم کریں، اگر وہ آئی پی پیز کے پیسے ختم کرتے ہیں تو 25 روپے فی یونٹ بل میں کمی ہوسکتی ہے، چین ہمارا دوست ہے اس کے اور بھی اسٹیکس ہیں، چین سے بات ہو سکتی ہے، ایسی بات نہیں کہ چین بات نہ سنے، لیکن یہ جب خود اپنے لییکچھ کرنے کو تیار نہیں تو چین سے کیا بات کریں گے۔