پاکستان

اگر پینڈورا باکس کھل گیا تو کون کون پھنس جائے گا؟ ارشاد بھٹی نے چونکا کر رکھ دیا

پینڈورا باکس کھلے گا تو نواز شریف، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو، آصف زرداری فیض سے کیسے فیض یاب ہوئے سب کچھ سامنے آئے گا: ارشاد بھٹی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے جنرل فیض حمید کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا ردعمل آنے کے بعد بڑا اعلان کر کے ملک میں تھرتھرلی مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے جنرل فیض حمید کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ردعمل پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں تو چاہتا ہوں کہ پنڈورا باکس کھلے تاکہ پتہ چلے کہ نواز شریف، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو، آصف زرداری فیض سے کیسے فیض یاب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قومی سیاستدانوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جس نے جنرل فیض حمید سے فائدہ نہ اٹھایا ہو اس لئے اگر پینڈورا باکس کھولے گا تو احتساب سب کا ہوگا اور ملک میں احتساب سب کا ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button