پاکستان

اگلا چیف جسٹس کون ہوگا؟رہنما مسلم لیگ (ن) اورسینیٹرعرفان صدیقی نام سامنے لے آئے

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی احتجاج پرامن نہیں ہوتا ، جمہوری احتجاج کرنے والوں کے سامنے رکاوٹیں نہیں آتیں

اسلام آباد( کھوج نیوز )اگلا چیف جسٹس کون ہوگا؟رہنما مسلم لیگ (ن) اورسینیٹرعرفان صدیقی نام سامنے لے آئے۔رپورٹ کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) اورسینیٹرعرفان صدیقی نےاکتوبرمیں آئینی ترامیم دوبارہ لانےکا دعویٰ کردیا۔ سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی احتجاج پرامن نہیں ہوتا ، جمہوری احتجاج کرنے والوں کے سامنے رکاوٹیں نہیں آتیں لیکن پی ٹی آئی کا ٹریک یکارڈ بھی دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 25 مئی 2022 کو ڈی چوک میں کئی درخت تک جلا دیے تھے، لوگوں کےلیڈرقتل ہوئے، جلاوطن ہوئے لیکن کبھی 9 مئی جیسا احتجاج نہ ہوا، پی ٹی آئی کے احتجاجوں میں پر لے درجے کی بد اخلاقی ہو تی ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ابھی لاہورمیں جلسہ کیا اورکوئی رکاوٹ نہیں تھی، جلسوں کو ختم کرنے کی ہدایت نہیں کررہا لیکن چیزیں قانون سے ہوتی ہیں، برطانیہ میں 3 افراد بغیراجازت جلسےکیلئے نکلیں تو 5 سال قید ہے۔
آئینی ترامیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اکتوبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں آئینی ترامیم دوبارہ لائیں گے اور نوازشریف بھی اکتوبر کے آغازمیں امریکا جائیں گے۔ چیف جسٹس کی تعیناتی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قانون کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ ہی اگلے چیف جسٹس ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button