پاکستان

ایاز صادق کی لندن روانگی؟ نوازشریف کو وطن واپس لانے کی تیاریاں مکمل

نواز شریف الیکشن سے پہلے آئیں گے، ستمبر میں آنے کے بارے میں ابھی کچھ کہہ نہیں سکتا' سابق وزیراعظم کو لینے کیلئے میں خود لندن جا رہا ہوں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماء و وفاقی وزیر ایاز صادق کی لندن روانگی؟ پارٹی قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو وطن واپس لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف الیکشن سے پہلے آئیں گے، ستمبر میں آنے کے بارے میں ابھی کچھ کہہ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 13 اگست کو حکومت کی مدت ختم ہو جائے گی، مدت ختم ہونے کے بعد ایک منٹ بھی ہماری حکومت نہیں رہے گی، الیکشن اپنے وقت پر ہونے ہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے چیزوں کو بہتر کیا جا رہا ہے، پریذائڈنگ افسر کو رات 2 بجے تک نتائج دینے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نگران وزیراعظم کا کوئی نام تجویز نہیں کیا، اللہ کرے نگران وزیراعظم کوئی اچھی چوائس ہو۔

ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمارا کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا نہیں، سیاسی جماعت پر پابندی کے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ایاز صادق کے زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر کمیٹی سفارشات کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دے دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی والے جس حد تک گئے کسی پارٹی کا ان سے اب مذاکرات کا ارادہ نہیں، ہم نے کبھی تھانے، بکتربند گاڑیوں، مجسموں کو نہیں جلایا، 9 مئی کا پلان ٹارگٹڈ تھا، ان لوگوں سے کیا بات ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button