پاکستان

ایرانی صدرکا کراچی پہنچ گئے،وزیراعلیٰ وگورنرسندھ کےساتھ آصفہ بھٹو بھی استقبال کرنےوالوں میں شامل

کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ ایرانی صدر کے استقبال کےلیے صدر مملکت کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں

کراچی(کھوج نیوز)ایرانی صدرکا کراچی پہنچ گئے،وزیراعلیٰ وگورنرسندھ کےساتھ آصفہ بھٹو بھی استقبال کرنےوالوں میں شامل تھے،رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی وفد کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے۔ کراچی آمد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ ایرانی صدر کے استقبال کےلیے صدر مملکت کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں جبکہ صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، جام خان شورو، سردار شاہ، شرجیل میمن بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، جام مہتاب ڈہر بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔ ایرانی صدر کو خوش آمدید کہنے کےلیے شارع فیصل پر وزیراعظم اور صدرِ پاکستان کی جانب سے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

دورہ کراچی کے دوران ابراہیم رئیسی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دیں گے، انہیں جامعہ کراچی کی جانب سے گورنر ہاؤس میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جائے گی۔ وہ بزنس فورم کے شرکا سے ملاقاتیں اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں عشائیے میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر کی آمد پر آج کراچی میں عام تعطیل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button