پاکستان

ایران نے پاکستانی زائرین کے ویزا پالیسی میں تبدیلی کیوں کی؟ بڑی وجہ منظر عام پر آگئی

8 جولائی سے 20 اگست تک تمام پاکستانی زائرین جن کے پاس عراقی ویزا ہے ڈبل انٹری ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں: ایرانی سفارتخانہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایران نے پاکستانی زائرین کے لئے محرم الحرام اور صفر کے دوران ویزا پالیسی میں تبدیلی کیوں کی؟ اس حوالے سے بڑی وجہ منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی سفارت خانے کی جانب سے محرم اور صفر کے دوران پاکستانی زائرین کے لیے ویزا پالیسی کا اعلان کردیا گیا، جن پاکستانی زائرین جن کے پاس عراقی ویزا ہے ڈبل انٹری ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ترجمان ایرانی سفارت خانہ نے بتایا ہے کہ 8 جولائی سے 20 اگست تک تمام پاکستانی زائرین جن کے پاس عراقی ویزا ہے ڈبل انٹری ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ترجمان نے مطابق ایسے زائرین کے ویزا کی معیاد 45 دن ہونا اور ہر اندراج پر 15 دن کے قیام کی مدت ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button