پاکستان

ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبریں،حکومت کی جانب سے وضاحت کردی گئی

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبریں،حکومت کی جانب سے وضاحت کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی، جس میں نائب وزیراعظم نے فلسطین میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو بلا تعطل جاری رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ آسیان دن کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے مبارکباد دی۔ رواں ہفتے کے آغاز میں 5اگست کو 5 سال مکمل ہونے پر یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔ کشمیری بھائیوں سے پاکستان اپنی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارتی میڈیا پاکستان کے کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

مماز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔ امریکا میں پاکستانی کی جانب ڈونلڈ ٹرمپ پرحملے کے حوالے سے امریکی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہم اس مسئلے کے حوالے سے امریکا کی جانب سے تفصیلات کے انتظار میں ہیں۔ پاکستانی سفارتخانہ امریکا میں پاکستانی شہریوں کے حوالے سے امریکی حکام سے رابطے میں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے مثبت تعلقات ہیں جو عرصہ دراز سے ہیں۔ دفتر خارجہ نے بنگلادیشی عوام اور حکومت کے لیے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ پاکستان نے بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے نئے چیف ایڈوائزر کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے تقریب حلف برداری میں شرکت بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button