ایس جی سی کا اجلاس، پانچ میں سے کتنے جج جسٹس نقوی کیخلاف ووٹ دیں گے؟ بڑی پیشگوئی کر دی گئی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس سردار طارق مسعود جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ووٹ دیں گے: مزمل سہروردی

لاہور(کھوج نیوز ڈیسک) جسٹس مظہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جی سی) اجلاس کے دوران پانچ میں سے کتنے جج ان کیخلاف ووٹ دیں گے ؟ بڑی پیشگوئی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ جسٹس سید محمد مظاہر علی اکبر نقوی مشکل میں ہیں کیونکہ آئندہ دس سے پندرہ دنوں میں ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل ( SJC) کا اجلاس ہوگا، جس میں پانچ میں سے تین جج ان کے خلاف ووٹ دیں گے۔ تاہم سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس سردار طارق مسعود جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس نقوی کے خلاف ریفرنسز کے نتائج سامنے آئیں گے۔ ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ عوام کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر پر ججوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ وکلا پر جرمانے عائد کرنا کوئی حل نہیں ہے۔