پاکستان

ایف آئی اے کا ایکشن،چوہدری مونس الٰہی کے گرد شکنجہ کس دیا گیا

ایف آئی اے نےعدالت میں مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان جمع کروا دیا ہے

لاہور (کھوج نیوز)ایف آئی اے کا ایکشن،چوہدری مونس الٰہی کے گرد شکنجہ کس دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان داخل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نےعدالت میں مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان جمع کروا دیا ہے ۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ ضمنی چالان میں فراست علی چٹھہ نے ایک ارب روپے مونس الہی کی کمپنیز میں جمع کرایا تھا۔واضح رہے کہ مونس الہی کے ریڈ وارنٹ انٹر پول کو پہلے ہی بجھوائے جا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button