پاکستان

ایل پی جی کی درآمدات میںپہلے 9 ماہ کے دوران 4فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا

مارچ میں ایل پی جی کی درآمدات میں28فیصد کی کمی ریکارڈ ' فروری میں ایل پی جی کی درآمدات پر61ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو کم ہوکر44 ملین ڈالر ہوگیا

اسلام آباد (کامرس رپورٹر، آن لائن)ملک میں ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 533 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 514ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مارچ میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 44ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 29فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 61ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں ایل پی جی کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر28فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فروری میں ایل پی جی کی درآمدات پر61ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو مارچ میں کم ہوکر44 ملین ڈالر ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button